اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلزپارٹی نے ن لیگی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عشائیہ کی دی گئی دعوت قبول کرلی ہے۔ عشایے میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور شیری رحمن شرکت کریں گے۔ شہباز شریف کی جانب سے آج پارلیمانی جماعتوں کو عشائیہ دیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ پارٹی کا وفد بھی تشکیل دے دیا ہے۔