اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ایف8 کچہری فٹ بال گراؤنڈ میں غیرقانونی وکلا چیمبرز مسمار کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر اسلام آباد بار کونسل کی دائر نظرثانی درخواست24 مئی2021 ء کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نظر ثانی درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے ایف8 کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے غیرقانونی وکلا چیمبرز اور عدالتیں مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ایف 8کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے غیر قانونی وکلا چیمبرز اور عدالتیں مسمار کرنے کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے۔