پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے‘ زرداری

193

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی پائیدار اور طویل دوستی کی وجہ ایک دوسرے کی توقیر اور ساتھ دینے کا مزاج ہے۔ پاک چین دوستی کے 70 برس کی تکمیل پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بطور وزیرخارجہ رکھی‘سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی کئی دہائیوں سے برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کے مظہر سی پیک کی ابتدا کرنا پیپلزپارٹی کے لیے باعث فخر ہے‘ پاک چین دوستی کا تعلق اتنا مضبوط ہے کہ دنیا بھر میں اسکا انتہائی گہرا تاثر ہے۔