کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے تک ملک دیوالیہ ہوجائے گاـ
بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وائرس سے قبل ہی ملک کی معیشت تباہ حال تھی اور اب اس میں اضافہ ہوگیا ہے۔آئندہ آنے والی حکومتیں بھی تحریک انصاف کی نااہلی کا خمیازہ بھگتے گی ـ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بدتر حکومت کبھی نہیں گزری ـ عمران خان اور ان کے ساتھی بھی مدت پوری ہونے کے بعد پرویز مشرف کی طرح لندن فرار ہوجائیں گےـ
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تباہ حالی کے ذمہ دار عمران خان ہیں یہ سارے مسائل انہی کے پیدا کردہ ہیں۔ نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے گئے جو وفا نہ ہوسکےـ ان کی امیدوں کا قتل کرکے حکومت بڑے جرم کی مرتکب ہوئی ہےـ