عدالت عظمیٰ میں پنجاب حکومت کیخلاف درخواست دائر

147

اسلام آباد(آن لائن) بلدیاتی اداروں کی بحالی کا معاملہ،سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست دائر کردی گئی ہے۔ توہین عدالت کی درخواست لاہور کے سابق ن لیگی مئیر نے دائر کی ہے۔ توہین عدالت کی درخواست میں چیف سیکرٹری،سیکرٹری بلدیاتی کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست میں موقف اپنایا حیا ہے کہ عدالت نے بلدیاتی اداروں کی بڑا واضع حکم دیا،پنجاب حکومت عدالتی احکامات کی عدولی کر رہی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عدالتی فیصلہ پر عمل نہ کرنے پر فریقن کی خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔