عمران خان کے حکم پر جیل میں ناروا سلوک کیا گیا،شہباز شریف

134
اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے نیپالی سفیر تپاس ادھیکاری ملاقات کررہے ہیں

چارسدہ(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورمسلم لیگ(ن)کے صدرشہبازشریف نے کہاہے کہ مسلسل جیلیں کاٹ رہے ہیں، کیا یہ ڈیل ہے ؟حکومت سے کس نے کہا کہ ہمیں این آر او دے دو ؟ عمران خان کے حکم پر جیل میں ناروا سلوک کیا گیا۔ولی باغ چارسدہ میں بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتقامی کاررائیوں کا سامنا پہلی بار نہیں بہت پرانا ہے، مجھے 1996 ء میں سب سے پہلے گرفتارکیاگیا، مجھے اٹک اور لانڈھی جیل میں بھی رکھاگیا،مجھے دوران جیل زمینوں پر سلایا جاتا تاکہ مجھے مزید تکلیف پہنچے،عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود مجھے بیرون ملک جانے سے روکا گیا جو توہین عدالت ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کے کردار سامنے آچکے ہیں،2017 ء میں منصوبے کے کاغذات تیار ہو چکے تھے،ڈاکٹر توقیر میرے سیکرٹری رہ چکے ہیں، میں نے انہیں بہت ایماندار پایا، وزیراعظم عمران خان نے خود رنگ روڈ توسیع کی منظوری دی اور بعد میں شورمچایا، بالکل اسی طرح پہلے چینی ایکسپورٹ کی منظوری دی اور بعد میں امپورٹ کاحکم دیا،(ن) لیگ نے رنگ روڈ اسکینڈل پر واضح موقف اپنایا، چینی اسکینڈل میں اربوں روپے کمائے گئے، گندم، ادویات، ویکسی نیشن اور دیگر اسکینڈلز بھی سب کے سامنے ہیں، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی،حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا، ویکسین اور مہنگائی کا نام لیں تو چور،ڈاکو کہا جاتاہے،چور ڈاکو کہتے کہتے ملک کا کیاحال کردیا گیا، مہنگائی سے آج ہرطبقہ پریشان ہے، یہ ویکسین کاانتظام نہ کرسکے، عوام کو خیرات میں ملی ویکسین لگ رہی ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج کورونا نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے، ہم نے ڈینگی کا مقابلہ کیا تو ہمیں ڈینگی برادران کا نام دیاگیا، نوازشریف دورمیں4 میٹرو اور موٹرویز بنائی گئیں لیکن ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکے اور یہاں بی آر ٹی پشاور میں 126 ارب کی کرپشن ہوئی، بسیں چلیں نہیں بلکہ جل گئیں، ہم نے سستی بجلی پیدا کی اور آج کیا ہورہاہے۔ ایک سوال کے جوا ب میں شہباز شریف نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے۔