اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے سپوت آج کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی میں کرپشن کے مہارتھیوں کی بھرمار ہے۔ بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے شہباز گل کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری اور فریال تالپور پر 35 ارب روپے سے زائد لانڈرنگ کے کیسز ہیں، موصوف پر
اوپل 225 کے جعلی اکاؤنٹس میں تقریباً 5 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، زرداری کے قریبی ساتھیوں نے سیاست کی آڑ میں اربوں کی کرپشن کی، مافیا ڈان آصف زرداری کے کرتوتوں کا حساب کون دے گا؟۔