پیرس کانفرنس میں افریقا کے لیے امداد کا منصو بہ منظور

152

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والی کانفرنس کے دوران یورپی ممالک اور مالیاتی اداروں کے سربراہ افریقا کو امداد فراہم کرنے پر متفق ہوگئے۔ عالمی رہنماؤں نے افریقا کو کورونا وائرس کی وبا اور ویکسین کی کمی کے تباہ کن اقتصادی مضمرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔ سربراہ کانفرنس کے میزبان فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کہاکہ ہم سب افریقا کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں پہلا قدم رکھ دیا گیا ہے۔ دولت مند ممالک اکتوبر تک آئی ایم ایف کے خصوصی فنڈ میں 100 ارب ڈالر کی رقم جمع کریں گے، تاکہ افریقی ممالک اس سے مالی امداد حاصل کر سکیں۔ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جیورجیوا نے اس بات کی تصدیق کی کہ خصوصی فنڈ کے تحت تنظیم رواں سال براعظم افریقا کو 33 ارب ڈالر جاری کر ے گی۔ اس غیر ملکی زرمبادلہ کا استعمال درآمدات کی ادائیگی کے لیے ہوتا ہے۔ سربراہ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہم کورونا وائرس سے تباہ حال افریقی معیشتوں کو پیچھے چھوڑنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ افریقی یونین کے سربراہ اور کانگو کے صدر فلیکس شیسیکیڈی نے کہا کہ یہ افریقا کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا، کورونا وائرس کی وبا نے ہماری معیشتوں کو تباہ کردیا ہے۔ ہمارے پاس بہت محدود وسائل تھے اور عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم نے اپنے پاس موجود تمام وسائل استعمال کر لیے ہیں۔210520-06-17
پیرس کانفرنس میں افریقا کے لیے امداد کا منصو بہ منظور
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والی کانفرنس کے دوران یورپی ممالک اور مالیاتی اداروں کے سربراہ افریقا کو امداد فراہم کرنے پر متفق ہوگئے۔ عالمی رہنماؤں نے افریقا کو کورونا وائرس کی وبا اور ویکسین کی کمی کے تباہ کن اقتصادی مضمرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔ سربراہ کانفرنس کے میزبان فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کہاکہ ہم سب افریقا کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں پہلا قدم رکھ دیا گیا ہے۔ دولت مند ممالک اکتوبر تک آئی ایم ایف کے خصوصی فنڈ میں 100 ارب ڈالر کی رقم جمع کریں گے، تاکہ افریقی ممالک اس سے مالی امداد حاصل کر سکیں۔ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جیورجیوا نے اس بات کی تصدیق کی کہ خصوصی فنڈ کے تحت تنظیم رواں سال براعظم افریقا کو 33 ارب ڈالر جاری کر ے گی۔ اس غیر ملکی زرمبادلہ کا استعمال درآمدات کی ادائیگی کے لیے ہوتا ہے۔ سربراہ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہم کورونا وائرس سے تباہ حال افریقی معیشتوں کو پیچھے چھوڑنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ افریقی یونین کے سربراہ اور کانگو کے صدر فلیکس شیسیکیڈی نے کہا کہ یہ افریقا کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا، کورونا وائرس کی وبا نے ہماری معیشتوں کو تباہ کردیا ہے۔ ہمارے پاس بہت محدود وسائل تھے اور عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم نے اپنے پاس موجود تمام وسائل استعمال کر لیے ہیں۔