برطانیہ میں چوری چکاری ، زیادتی اور دیگر جرائم میں اضافہ

182

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ بھی چوری چکاری، خواتین سے زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں چوری کے واقعات میں لندن سب سے آگے ہے، جہاں ایک اندازے کے مطابق ہر ایک ہزار افراد میں سے 39 افراد ان جرائم سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی برطانیہ کے علاقے کلیو لینڈ کو پرتشدد واقعات، زیادتی اور چوری چکاری کا گڑھ قرار دیا گیا ہے۔