آبنائے تائیوان سے امریکی جہاز گزرنے پر چین کا اعتراض

223

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے آبنائے تائیوان میں امریکی بحریہ کے جہاز کے گزرنے پر سوال اٹھادیا۔ چینی فوج کی مشرقی کمان کے ترجمان کرنل ژانگ چنہوئی نے کہا کہ امریکی جہاز کے گزرنے پر بیجنگ حکومت کو سخت تشویش لاحق ہے۔ اس سے قبل امریکی انڈوپیسیفک کمان نے کہا تھا کہ آبنائے تائیوان کے راستے جہاز بھیجنے کا مقصد نگرانی کرنا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے آیندہ ماہ امریکا کی قیادت میں ریڈ فلیگ ائر فورس کی مشق میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔