ابوظبی میں سگنل توڑنے پر ایک ہزار  درہم جرمانہ‘ 30 دن کے لیے گاڑی ضبط

106

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں سگنل توڑنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ اور 30 دن کے لیے گاڑی ضبط کرنے کی سزا کا اعلان کردیا گیا۔ ابوظبی پولیس کے مطابق ضبط شدہ گاڑی کو چھڑانے کے لیے 50 ہزار درہم دینا پڑیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے ارد گرد مجمع لگانے پر بھی ایک ہزار درہم جرمانہ ہوگا، کیوں کہ حادثے کے بعد مجمع لگانے سے امدادی کارروائیوں میں خلل پڑتا ہے۔