چین اور روس جوہری توانائی منصوبے میں تعاون پر متفق

330
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ وڈیو کانفرنس کررہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ وڈیو کانفرنس میں جوہری توانائی کے منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات بدھ کے روز ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے چین کے تیانوان اور ژوڈاپو نیوکلیئر پاور پلانٹس میں روسی ساختہ ری ایکٹرز کی تعمیر کا اعلان کیا۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ منصوبے 2026ء اور 2028ء تک مکمل ہوجائیں گے۔