بلاول کی باتیں چور مچائے شور کے مترادف ہیں،فرخ حبیب

202

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول کی باتیں چور مچائے شور کے مترادف ہیں، سندھ حکومت کی مافیاز کی سرپرستی کی وجہ سے آٹے سمیت اشیا ئے خورونوش کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں،سندھ لاقانونیت کا گڑھ،اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، آج بھی سندھ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ منگل کو بلاول زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے، بتایا جائے پیپلز پارٹی کی حکومت نے غربت کے خاتمے کے لیے کیا کیا؟ سندھ میں آج بھی ہیپاٹائٹس ، خوراک کی قلت کے باعث بچوں کی نشوونما کم ہونے سے بچوں کی اموات سب سے زیادہ ہیں۔