فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی

329
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

انقرہ: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 20مئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے اہم سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلسطینی وزیر خارجہ کا ترکی میں انتظار کررہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ نے بتایا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  شاہ محمود قریشی نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 20 تاریخ کو ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، میرے ساتھ ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ نیویارک روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہماری روانگی میں تاخیر ہورہی ہے، ہم بدھ کو روانہ ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطینی سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے۔

خیال رہے شاہ محمود قریشی ترک ہم منصب کے ساتھ کل نیویارک روانہ ہوں گے، اس موقع پر سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گےجبکہ وزیر خارجہ نیویارک میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے اپنے دورے کے دوران وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے، وہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔