لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ملک سے فرار ہونے کی شدید خواہش دیکھ کر ہنسی آتی ہے،عشروں ملک پر راج کرنے والا شریف خاندان اسی ملک کے نظام صحت پر شک کرتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ پنجاب کے سابق وزیر قانون کے قانون سے متعلق بیانات بھی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ساری ن لیگی قیادت اپنی غیر قانونی حرکات کے باعث مقدمے بھگت رہے ہیں۔ ان کے آقا اسی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لندن رکنے کے نت نئے بہانے تراشتے ہیں۔ نواز شریف کے ضمانتی شہباز شریف بھی قانونی پیچیدگیوں کے سہارے لندن فرار ہونے کے چکروں میں ہیں۔ گزشتہ روز بیگم صفدر اعوان نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کیا۔