کوئٹہ (نمائندہ جسارت) گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان زمین بوس ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایئر پورٹ روڈ پر واقعہ ایک مکان میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کچے مکان کو آگ لگ گئی اور زمین بوس ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر ضلع قلعہ سیف اللہ میں منی پیٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے لاکھوں روپے کا پیٹرول جل کر ضائع ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ۔ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔