کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان اور سینئر نائب صدر کراچی عصمت انور محسود کی قیادت میں 30 رکنی وفد جس میں کراچی ڈویژن و اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز شامل تھے، نے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں ان کی رہائی اور عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مظالم کی بھی مذمت کی گئی۔ وریں اثناء انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کراچی میں پہلے سے کہیں زیادہ فعال اور مقبول ہے جس کا سہرا میاں شہباز شریف کے سر ہے جنہوں نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں کراچی کے متوسط ترین علاقہ بلدیہ ٹائون این اے۔249 سے الیکشن لڑ کر کراچی سے اپنے بھرپور لگائو اور اس کو پنجاب کی طرز پر ترقی یافتہ شہر بنانے کا تہیہ کیا۔ میاں شہباز شریف نے کراچی کی تنظیم پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کے آپشن کا تعین کرکے فوری عملی کارروائی کرنے کو کہا۔