کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق آج بلوچستان بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند
کی جائے گی۔ اس سلسلے میں آج صوبے بھر میں اسرائیل کیخلاف اور مظلوم فلسطنیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔