شہباز شریف لندن ضرور جائینگے اور واپس بھی آئیں گے، رانا ثنا

197

فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام وزارت داخلہ میں جائے یا نہ جائے تاہم وہ قانونی طریقہ کے مطابق لندن ضرور جائیں گے اور واپس بھی آ ئیں گے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرنے والے کھوہ میں ڈالے جائیں گے، عدالتی فیصلے کے بعد کابینہ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں۔ ’’صباح نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے ساتھ حکومت کا علاج بھی کر لیا ہے، وہ صحت یاب ہوں گے اور عوام جلد حکومت سے نجات حاصل کریں گے، چند روز بعد ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا، توقع ہے کہ حکومت گھر جائے گی اور رواں سال عام انتخابات کا سال ہو سکتا ہے، عام انتخابات میں پی ٹی آئی سیاسی طور پر دفن ہوچکی ہوگی۔