شیخوپورہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہشہباز شریف کے باہرجانے کا مقصد چیک اپ کرانا ہے‘ میاں جاوید لطیف ہماری جماعت کے اہم ساتھی ہیں‘ مسلم لیگ محب وطن جماعت ہے اس کا ہر کارکن محب وطن ہے‘ موجودہ حکومت کو ایک انجانا خوف ہے ‘مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جس کے ساتھ لوگوں کا دل دھڑکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شیخوپورہ ندیم صادق گورائیہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔