سراج الحق کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس ؍ دعائے مغفرت

146

لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ‘ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر نے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے ۔ انہوںنے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، نائب امراء پروفیسر محمد ابراہیم خان ، لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بھی بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔