جماعت اسلامی سکھر کی عید ملن پارٹی،سابقین کی بھرپور شرکت

164

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے حرا پبلک اسکول سکھر میں کارکنان ، برادر تنظیمات اور ذیلی تنظیموں کے کارکنان اور سابقین احباب جمعیت کیلیے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ، امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ ، سابقین احباب جمعیت ڈاکٹر عبدالمجید میمن، ڈاکٹر ظہیر عمر شیخ، آصف خان لودھی،رضا اللہ گھمرو، طارق محمود، رضا اللہ گھمرو، عبدالخالق میمن،نبیل طارق سمیت دیگر سابقین و کارکنان جمعیت ، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے شکریہ ادا کیا جبکہ شرکا کی جانب سے زمانہ طابعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق کے حوالے سے تجربات و مشاہدات سمیت موجودہ صورتحال کی بابت تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کی گئی۔