سکھر( نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کی جانب سے خواجہ سراؤں کو ضروری امدادی اشیا خور و نوش و راشن کے بیگ تقسیم کیے گئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنما خیر محمد تنیو اور ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے راشن پیکج تقسیم کیے۔ اس موقع پر خواجہ سراؤں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی اشیا کی تقسیم پر اظہار تشکر کیا ۔