شہباز شریف کا مولانا سے رابطہ، پی ڈی ایم اجلاس بلانے پر اتفاق

217

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ وپی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کر کے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے اور اہل خانہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ٹیلیفونک رابطے میںدونوں رہنمائوں نے عیدالفطر کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلانے اور فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے جاتی امرا رائے ونڈ میں اپنے والدین، بھائی اور بھابھی کی قبروں پر بھی حاضری دی اور مرحومین
کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ کے گھر جا کر ان کے بیٹے عرفان قیصر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔