کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ کم عمر ترین باکسنگ چیمپیئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا لیا۔باکسر عامر خان نے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔اس حوالے سے باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کے زریعے اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں اْن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے۔عامر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اْنہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر فلسطین کا پرچم لگا لیا ۔ دوسری طرف معروف کرکٹرز بھی فلسطین کیلئے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے میدان میں آگئے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں انسانیت کو ترجیح دینا چاہیے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی اور جنوبی افریقی کرکٹر کگیسو ربادا بھی فلسطین کی موجودہ صورتحال پر دل شکستہ ہیں۔انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے فلسطین کیلئے یکجہتی کا اظہار کرنے کو کہا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جیسا ہم اپنے لیے دوسروں سے سلوک کرنے کے خواہشمند ہیں، دوسرے کو دینے کیلئے کیوں یہ کام مشکل لگتا ہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ سب سے بہتر عمل یہی ہے کہ ہم آپس میں ایک دوسرے سے بطور انسان سلوک روا رکھیں۔جنوبی افریقی کھلاڑی نے ہیش ٹیگ ’پرے فار فلسطین‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔