کوٹری/لاہور(پرویز شیخ)”عیدالفطر رنگ ونسل کی تفریق وامتیاز کے بغیر پوری امت مسلمہ کے مابین اتحاد واتفاق کا عالمگیر پیغام دیتی ہے ہمیں چاہیئے کہ غرباء و مساکین کے ساتھ ہمدردی وغمگساری کے مظہر اس دن انہیں شریک مسرت کرنے کا عملی مظاہرہ کرکے اس پر مسرت موقع پر اعتدال وتوازن کی انوکھی مثال قائم کریں”۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے امت مسلمہ، اہلیان پاکستان، اسپورٹس و بالخصوص بیس بال حلقوں کو عید مبارک کے پیغام میں کیا۔وہ فیڈریشن کے دیگر عہدیداران، کوچز، مختلف ٹیموں کے کپتانوں اور سینیئر کھلاڑیوں سے آن لائن گفتگو کررہے تھے۔چیئرمین شوکت جاوید، سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان، نائب صدر محمد حمود لکھوی، سیکریٹری شیخ مظہر احمد، ہیڈ کوچ حافظ مصدق حنیف، وومین ونگ کی چیئرپرسن سادیہ علوی، سیکریٹری عائشہ ارم، میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ، چیئرمین امپائرنگ محمد جمیل کامران، لیگل ایڈوائزر سید فخرامیر کاظمی، ڈائریکٹر یوتھ ڈیویلپمینٹ سید عمید کاظمی،کوچز و سینیئر کھلاڑی بابر شیرازی، طارق ندیم، باسط مرتضی، عامر سلیم، حافظ عثمان، عمیر امداد بھٹی، محد خاور، علی خاور اور دیگر شامل ہیں۔