بابراعظم پہلے4 ٹیسٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان

366

زمبابوے کے خلاف ہرارے میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 147 رنز کی جیت بابر اعظم کی کپتانی میں چوتھے ٹیسٹ میں چوتھی جیت تھی۔ وہ پہلے4 ٹیسٹ جیتنے والے پاکستان کے پہلے اور کل ملاکر 8ویں کپتان بنے۔
بابر اعظم نے29 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ جنوبی افریقا کے خلاف کراچی میں جنوری 2021 میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان نے7 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ راولپنڈی میں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے95 رنز سے جیتا تھا۔
زمبابوے کے خلاف دونوں ٹیسٹپاکستان نے ہرارے میں کھیلے اور دونوں میں جیت اپنے نام کی۔ پہلا ٹیسٹ اس نے ایک اننگ اور116 رنز سے 3دن کے اندر جیتا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں اس نے ایک اننگ اور 147 رنز سے چوتھے دن20 منٹ کے اندر اپنے نام کیا ۔
انگلینڈ کے پرسی چیپ مین پہلے 9 ٹیسٹ میچوں میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے 9 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ اوول میں اگست1926 میں آسڑیلیا کے خلاف کپتانی کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 289 رنز سے جیت ملی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں جون 1928میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے انگلینڈ کو ایک اننگ اور 58 رنز سے جیت دلائی تھی۔ مانچسٹر میں دوسرے ٹیسٹمیں انگلینڈ نے ایک اننگ اور30 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ جو اوول پر کھیلا گیا، انگلینڈ نے ایک اننگ اور71 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔آسڑیلیا کے خلاف آسڑیلیا میں 1928-29 میں ہوئے 4 ٹیسٹ میچوں میں پرسی چیپ مین نے انگلینڈ کو جیت دلائی۔ برسبین میں پہلے ٹیسٹ میں 675 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔ سڈنی میں دوسرے ٹیسٹ میں8 وکٹوں سے کامیابی ملی تھی۔ملبورن میں تیسرے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے اور ایڈیلیڈ میں چوتھے ٹیسٹ میں12 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔آسڑیلیا نے جب 1930 میںانگلینڈ کا دورہ کیا تھا تو پرسی چیپ مین نے5ٹیسٹ میچوں میں میزبان ٹیم کی قیادت کی ۔اس میں سے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے جیت دلائی ۔ناٹنگھم میں ہوئے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ93 رنز سے فاتح رہی تھی جو پری چیپ مین کی قیادت میں9ویں اور آخری جیت تھی۔ اس جیت کے بعد انہوں نے جن 8ٹیسٹ میچوں قیادت کی جس میں6ٹیسٹ برابررہے اور2ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی۔
آسڑیلیا کے وارویک آرمسٹرونگ نے اپنے پہلے8ٹیسٹ میچوں میں جیت درج کی تھی۔40 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد انہوں نے پہلی مرتبہ سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف کپتانی کی تھی اور377 رنز سے جیت دلائی تھی۔ اس جیت کے بعد وہ لگاتار 7 ٹیسٹ اور جیتے تھے۔لگاتار 8فتحوحات کے بعد انہوں نے2 برابر رہے ٹیسٹ میچوں میں قیادت کی تھی۔کل ملاکر انہوں نے10 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی تھی۔
انگلینڈ کے ڈبلیو جی گریس، لارڈ ہوک اور برائین کلوز ، جنوبی افریقا کے علی باقر اور بھارت کے مہندر سنگھ دھونی نے اپنے پہلے 4ٹیسٹ میچوں میں جیت حاصل کی تھی۔