جونیئرایشیاء ہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی

340

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائیشین ہاکی کنفڈریشن کے8 ویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور خطے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی صورتحال کے تناظر میں کھلاڑیوں اور کھیل کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو متاثر ہونے کے بچانے کے لئے سلطان ازلان شاہ کپ ملتوی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں اس سال اذلان شاہ ہاکی کپ نہ کرانے اور اس کو آ ئندہ سال اپریل میں منعقد کرانے پر اتفاق ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جسارت نے سب سے پہلے ایشیا جونئیر ہاکی کپ کے التوا کی خبر شائع کی تھی۔