شاہد خاقان نے پی ڈی ایم توڑنے میں کردار اداکیا، ہمایوں خان

113

تیمرہ گرہ(آن لائن) پیپلز پارٹی کے صوبا ئی صدر انجینئر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان نے ایجنڈ ے کے تحت پی ڈی ایم کو توڑنے میں اپنا کردار اداکیا ،پی ڈی ایم کے صدر کے حیثیت سے مولانا فضل الر حمٰن کو تمام سیاسی جماعتوں کے سا تھ یکساں رویہ اپنانا چاہیں تھا ،کراچی این اے 249ضمنی انتخابات میں پی پی پی کی کا میا بی اگلے عام وبلدیاتی نتخابات میں کا میابی کی د لیل ہے ،زین ہاوس سرا ئے پا یان دیرلویر میں پارٹی کے سنیئرنائب صدر محمد طاہر خان ایڈ وکیٹ کے عیادت کے موقع پر میڈیاسے گفتگو میں ہمایون خان کا کہنا تھا کہ موجود ہ حکومت تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، مہنگا ئی اور بے روز گاری نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے ،قرضہ لینے کی صورت میںخودکشی کا اعلان کر نے والے وزیراعظم نے چاول ایکسپورٹ کرنے والے ملک اایٹمی ملک کو سعودی عرب سے چاول صدقے اور فطرانے کے طور پر لینے کا محتاج بنا دیا ہے ۔