اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حدیبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچکا، نااہلی چھپانے کیلیے کیس دوبارہ کھولے جا رہے ہیں، کیا چینی، آ ٹا، گیس چوروں کو آج تک پکڑا ہے؟،شہباز شریف
کیخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، صاف پانی ،آمدن سے زائد اثاثے ،چھپن کمپنیز کیس،منی لانڈرنگ سمیت تمام کیسز میں کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔ ان کیسز پر کاغذ لہرا لہرا کر قوم کو بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے لیکن کچھ نہیں نکلا ۔ منگل کو پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب سعودی عرب سے واپس آئے ہیں مہنگائی پر بریفنگ نہیں لی ۔ کتنے لوگ مر گئے کوئی بریفنگ نہیں لی ۔ عوام مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب رہے ہیں، وزیراعظم نے دورے سے واپسی پر شہباز شریف کی ضمانت پر بریفنگ لی ۔شہباز شریف سے متعلق عدالت نے واضح لکھا کہ شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی۔