شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ آج ہوگا‘ شیخ رشید

100

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ(آج)بدھ کوہو گا ۔ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب کی درخواست ملی ہے،اس معاملے پر (آج)بدھ کو وزارت داخلہ اور وزارت قانون کا اجلاس طلب کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوگا اسے فوری طور پر کابینہ میں بھیجا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزارت قانون اور وزارت داخلہ کے فیصلے کی کابینہ منظوری دیتی ہے، ہم کابینہ کی منظوری سے ای سی ایل میں نام ڈالتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کیس کی قانونی حیثیت کے بارے میں مجھے معلومات نہیں ہیں لیکن نیب کی درخواست ملی ہے اس پر بدھ کو اجلاس بلائیں گے اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے یا کرنے کا فیصلہ کرکے کابینہ کو بھجوا دیا جائے گا ۔