ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی واحد اننگ میں عابد علی اور نعمان علی نے33 اوور میں8ویں وکٹ کی شراکت میں169 رنز جوڑے جو زمبابوے کے خلاف اس وکٹ کی تیسری سب سیء بڑی شراکت ہے۔
پاکستان کی 7ویں وکٹ114ویں اوور کی آخری گیند پر341 رنز کے اسکور پر گری تھی جس کے بعدعابد علی اور نعمان علی نے169 رنز کی شراکت کی اور پاکستان کو500 سے زیادہ رنز بنانے میں مدد دی۔اس ساجھے داری میں نعمان علی نے 104 گیندوں پر 97رنز اورعابد علی نے95 گیندوں پر69 رنز بنائے۔
زمبابوے کے خلاف 8ویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ پاکستان کے ہی پاس تھا۔ وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق نے شیخوپورہ میں اکتوبر 1996 میں ہوئے ٹیسٹ میں 8ویںوکٹ کی شراکت میں313 رن جوڑے تھے۔ پاکستان کو 7ویں وکٹ معین خان کی صورت میں237 رنز کے اسکور پر نقصان اٹھانا پڑا تھا جس کے بعد اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔ وسیم اکرم نے490 منٹ میں363 گیندوں پر22 چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 257 رنز بنائے تھے جو ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ تب زمبابوے کے خلاف سب سے بڑی اننگ تھی۔ اب یہ زمبابوے کے خلاف تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ثقلین مشتاق نے426 منٹ میں359 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے79 رنز بنائے تھے جو تب انکا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور تھا اسکے بعد انہوں نے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مارچ 2001 میں430 منٹ میں291 گیندوں پر 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر101 رنز بنائے تھے۔اس اننگ میںوسیم اکرم کے 12 چھکے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔اس ساجھے داری کی بدولت پاکستان نے178.2 اوور میں553 رنزبنائے تھے جو پاکستان کا زمبابوے کے خلاف سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
بلاویو میں نومبر 2017 میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے شین ڈوریچ اور جیسن ہولڈر نے 8ویںوکٹ کی شراکت میں68.5 اوور میں212 رنز کی شراکت کی تھی جو زمبابوے کے خلاف اس وکٹ کی دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ ویسٹ انڈیز کی واحد اننگ میں7ویں وکٹ شائی ہوپ کی صورت میں105 ویں اوور کی پہلی گیند پر230 رنز پر گری تھی جس کے بعد اتنی بڑی شراکت ہوئی۔ وکٹ کیپر شین ٖڈوریچ نے286 منٹ میں232 گیندوں پر10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے103 رنز بنائے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر281 منٹ میں198 گیندوںپر 9 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے110 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اس ساجھے داری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے178.2 اوور میں448 رنز بنائے۔
زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک 8ویں وکٹ کی 100رنز سے بڑی11 شراکت ہوئی ہیں جبکہ زمبابوے کی جانب سے اس وکٹ کے لئے 5 مرتبہ 100رنز سے بڑی رفاقت ہوئی ہیںجس میں سب سے بڑی 187 رنز کی ہے۔