مسلم لیگ ن کا فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل

634

لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز   کا حکم دے کر وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب کے تمام جھوٹے کیسز تھے۔

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ثابت ہوگیا کہ کسیز صرف سیاسی انتقام کے لیے بنائے گئے تھے، حکومت کو خداکا واسطہ ہے کہ  مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی پر توجہ دیں ۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طور پر ختم کرچکی ہے، حکومت ڈرامے بند کرے اور عوام کے صبر کو مزید مت للکارے۔

خیال  رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کا کہا تھا۔

 واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحق ڈآر نے دوران حراست جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شریف خاندان کے لیے ایک کروڑ 48لاکھ ڈالر کے قریب رقم منتقل کی ، جس میں مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا ، جس پر نیب نے حدیبیہ ملز پیپر ز کا ریفرنس دائر کیا تھا ، اسحق ڈار بعد میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئے تھے۔