شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی روکنا شرمناک ہے، پیر محفوظ مشہدی

197

لاہور (آن لائن) جمعیت علمائے پاکستان سواد اعظم کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کو برطانیہ روانگی سے آف لوڈ کرنے کے غیر آئینی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت سیاسی انتقام کی آگ میں جل رہی ہے۔ اپنی انا اور ضد کی تسکین کے لیے عمران حکومت ریاستی اداروں سے کھلواڑ بند کرے۔سلیکٹیڈ حکومت جھوٹے اور کھوکھلے دعووں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں کر سکی مگر اپوزیشن کو دبانے کے لیے ہر غیر آئینی اقدام کرنے کو تیار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے بلیک لسٹ سے میاں شہباز شریف کا نام نکالنے کا فیصلہ کیا اور انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی مگر انہیں ایف آئی اے کے ذریعے روکا گیا۔ جو کہ ملکی تاریخ کاشرمناک واقعہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے کے بعد حکومتی عہدیداروں کا خاص طور پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مشیراحتساب شہزاد اکبر کی طرف سے عدالتی فیصلے پر تنقید افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔یہ اداروں کی توہین ہے ،ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جانی چاہیے۔