کوئٹہ،ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ تین اہلکار شہید

288

کوئٹہ( نمائندہ جسارت )کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتہ کو کوئٹہ سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ہرنائی اور کوئٹہ کے سرحدی پہاڑی علاقے مارگٹ میں سرکی کچھ کے مقام پر کیا گیا۔ نامعلوم دہشت گردوں نے ایف سی 89 ونگ کی خالد چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایف سی کے تین اہلکار لانس نائیک حسین شاہ، سپاہی نعمان اور سپاہی فیصل جاں بحق جبکہ ایک اہلکار پرویز زخمی بھی ہوا۔ ایف سی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اطلاع ملنے پرایف سی کی اضافی نفری موقع پہنچی تو دہشت گرد پہاڑوں میں فرار ہوگئے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔