زرداری لیگ کی کرپشن نے سندھ کو گروی دکھ دیا،مظہر راہو جو

197

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کی جانب سے سندھ بھر میں بحریہ ٹائون انتظامیہ کی دہشت گردی، فائرنگ کرکے گوٹھ کے لوگوںکو زخمی کرنے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا، کراچی میں مرکزی جنرل سیکرٹری مظہر راہوجو، کاشف خاصخیلی، لیاقت جھتیال، اشفاق چنڑ، فرحان لاڑ ودیگر کی قیادت میں حیدرآباد مین نسیم نگر چوک پر ڈاکٹر عزیز تالپور، الطاف خاصخیلی، شوکت سریوال، درشن، ز اہد شیخ ودیگر کی قیادت جبکہ کراچی سے کشمور تک دیگر شہروں میں بھی رہنمائوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ دہشت گردوں کے ذریعے اصل مالکوں کیخلاف کارروائی کرکے نہ صرف ان کے گھروں کو مسمار کررہی ہے بلکہ ان پر گولیاں برسائی جارہی ہیں۔ دہشت گرد ہراساں کررہے ہیں جبکہ سندھ حکومت ملک ریاض کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنی کرپشن کے لیے سندھ کی خود مختاری کو دائو پر لگا دیا ہے، کرپشن کے مقدمات میں رعایت کے لیے پیپلز پارٹی نے سندھ کے جزائر، کوئلہ، کراچی، تیل و گیس تمام سندھ کی ملکیت کو تھال میں سجا کر رکھ دیا ہے۔ سندھ کے عوام اس صورتحال میں پریشان ہیں، زرداری لیگ کی کرپشن نے سندھ کے وسائل کوگروی رکھ دیا ہے۔ سندھ دشمن منصوبے بحریہ ٹاؤن کیخلاف عوام کو جاگنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی ذوالفقار آباد کے نام پر ساحلی پٹی پر قبضے اور سندھ کے جزائر وفاق کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔