سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف مقامات پر افطار پارٹیز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میںجماعت اسلامی زون سوسائٹیز کے تحت پروفیسرز سوسائٹی میں دعوت افطار کا انعقاد ہوا جس میںامیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ مولانا سلطان لاشاری نے خصوصی خطاب کیا ۔ علاوہ ازیںجماعت اسلامی زون غریب آباد کے حلقہ واری تڑ میں دعوت افطار کا انعقاد ہوا۔امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے اس موقع پر خطاب کیا۔ ناظم زون غریب آباد نبیل طارق اور اسسٹنٹ سیکرٹری الخدمت سکھر طلحہ شیخ بھی موجود تھے۔