سکھر، الخدمت روہڑی کے تحت مستحق و ضرورتمندوں میں راشن تقسیم

100

سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن روہڑی کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحق و ضرورتمند لوگوں میں بلاتفریق رنگ نسل مذہب راشن تقسیم کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی روہڑی آصف علی قریشی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن روہڑی ہارون احمد قریشی نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا تفریق لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت پر اعتماد کرنے اور فاؤنڈیشن کیساتھ تعاون کرنے والے افراد نے مشکل کی اس گھڑی میں راشن تقسیم فنڈ میں حصہ لیا، ان کا اجر اللہ تبارک و تعالیٰ دے گا۔