آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دورے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور دونوں مقدس مقامات کے تحفظ کا عزم رکھتا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد بھائی چارہ، باہمی اعتماد ہے، مسلم امہ کی بہتری کیلئے دونوں ملک کردار ادا کرتے رہیں گے۔