کراچی: جھونپڑی میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

744

کراچی: کتی پہاڑی کے علاقے اسلامیہ کالونی میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامیہ کالونی میں واقع جھونپڑی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 بچے بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔

بعدازاں تینوں بچے دوران علاج دم توڑ گئے۔ ایک دوسرے واقعے میں جمشید روڈ پر گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی جانب سے زخمیوں کو برنس روڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔