خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

security-forces

اسلام آباد: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تازہ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں موجود 5 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی، جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

دوسری جانب آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے کے علاقوں گورندر اور ماشکیل میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ماشکیل میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور کارروائی کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری ہیں، جبکہ حالیہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top