محنت کش غزہ مارچ میں بھرپور طریقے سے شریک ہونگے‘خالد خان

کراچی (پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے مشترکہ بیان میں کل بروز اتوار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں شاہراہ قائدین پر ہونے والے عظیم الشان غزہ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی امت مسلمہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے اور پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں کے ساتھ ظلم وستم ہوگا‘ اہل کراچی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ این ایل ایف کے رہنمائوں نے کہا کہ کراچی کے محنت کش اسرائیل اور امریکا کے ظلم وستم اور اہل غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے اتوار کو شاہراہ قائدین پرہونے والے غزہ مارچ میں بھرپور طریقے سے شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں کراچی کے تمام صنعتی علاقوں سائٹ، کورنگی، لانڈھی، فیڈرل ایریا، نارتھ کراچی، بن قاسم اور تمام لیبر کالونیوں سے خصوصی ٹرانسپورٹ بھی چلائی جائیں گی۔

مزید خبریں

Scroll to Top