عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شاید ہم ایران کو تباہ کردیں یا معاہدہ کرلیں،لیکن فیصلہ کرنے کا وقت قریب آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ کسی نہ کسی طرح بہت جلد ختم ہوجائے گا، ایران کے ساتھ جنگ کسی نہ کسی طرح بہت جلد جیت لی جائے گی۔
مزید برآں ٹائم میگزین کو انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ خود کو امن کا صدر قرار دینے کے باوجود ایران کو تباہ کرنے کی بات کیسے کی جاسکتی ہے؟
اس پر انہوں نے کہا کہ ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا اور ایران کے ہوتے ہوئے کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر بمباری ممکن ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کہاں بمباری کی جائے گی کیونکہ اس طرح کی تفصیلات بتانا ممکن نہیں۔















