دبئی:آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے گروپس کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے بھی کوالیفائراے گروپ میں شامل ہیں ۔
آئی سی سی کے اعلان کے مطابق گروپ بی میں بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر بی شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر 2027 اتوار کے روز ہوگا، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 8 اکتوبر کو 2027 کو شیڈول ہے، میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 17 اور 18 نومبر 2027 کو کھیلے جائیں گے۔
نئے ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ 21 نومبر 2027 کو جوہانسبرگ میں ہوگا، پاکستان اپنا تیسرا میچ 15 اکتوبر 2027 کو کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان اور زمبابوے 19 جبکہ آسٹریلیا سے میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 2 اکتوبر 2027 کو کوالیفائنگ ٹیم کے درمیان ہوگا۔















