لکی مروت: سلیمان خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔















