بھارت میں طالبہ سے زیادتی کیخلاف احتجاج‘ بی جے پی حکومت کاطلبہ پر ریاستی تشدد

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر جالندھر میںپولیس فورس کی جانب سے طلبہ پر مظالم کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہر جالندھرمیں احتجاج پر بی جے پی حکومت کا طلبہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک جاری ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی کے بعد احتجاج کیا جا رہا تھا۔ جہاں پولیس فورس کی جانب سے طلبہ پر مظالم کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا، احتجاج کے دوران طلبہ نے جالندھر پھگواڑہ قومی شاہراہ کو بند کر دیا، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت بھر میں جنسی زیادتی اور پْر تشدد واقعات میں اضافہ عوامی غم و غصہ کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top