ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے اومان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

442956_5556610_updates

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جاپان میں جاری کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ ہاف ٹائم تک پاکستان کو عمان کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں قومی ٹیم نے مزید 5 گول کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ سفیان خان نے 2، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک، ایک گول کیا۔

پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

قومی ٹیم نے پول مرحلے کے 5 میں سے 4 میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ اسے واحد شکست ملائیشیا کے ہاتھوں ہوئی۔

پاکستان نے پول مرحلے کے 5 میچز میں مجموعی طور پر 28 گول کیے، جبکہ اس کے خلاف 8 گول اسکور ہوئے۔

مزید خبریں

Scroll to Top