سعودی عرب کے ساحلی شہر الخبر میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم ایم ایم پروڈکشن اور ٹیک نیوڑ انٹرنیشنل سکول کے زیر اہتمام سعودی عرب کے قومی دن پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سکول کے بچوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رانا ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا قومی دن تاریخ اسلام کا ایک روشن باب ہے یہ دن سعودی عرب کی یکجہتی اور ترقی کی علامت ہے اور اس کی تاریخی جدید کامیابیوں کا جشن ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ندیم اختر گجر نے کہا کہ سعودی عرب کا ثقافتی ورثہ اور اسلامی تاریخ پوری دنیا میں قابل احترام ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے چیئرمین ڈاکٹر منشاء طاہر اور صدر غلام مصطفی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کا رشتہ گہرا اور پائیدار رہا دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت احساس اور احترام کا رشتہ عالمی سطح پر ایک منفرد مثال ہے تقریب میں ٹیک نیوڑ انٹرنیشنل سکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغموں اور تقاریر سے کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور داد وصول کی تقریب میں حاضرین کو انعامات بھی دیئے گئے دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے مرکزی صدر غلام مصطفی خان نے تقریب کے تمام حاضرین اور سپانسرز کا شکریہ ادا کیا تقریب سے ؛ عدنان محمود ، عمیر حسن خان ، محمد صغیر ، عظمت اللہ ، احمد لطیف ، ندیم ذوالفقار ، نسیم حسن وٹو ، ندیم احمد ، تیمور خان ، خالد صدیقی ، شہباز شیبی اور دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ رشتہ اسلامی اخوت ، اعتماد ، باہمی تعاون اور اتحاد کی روشن مثال ہے تقریب کے آخر میں سعودی عرب کی 96 ویں یوم الوطنی ( قومی دن ) کا کیک کاٹا گیا اور سعودی عرب کی سلامتی خوشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔















