ٹنڈو جام کے رہائشیوں کا یوسی چیئرمین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )گوٹھ محمد قاسم کھوسو کے رہائشیوں کا یونین کونسل 66 کے چیٔرمین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پیسے لینے کے باووجود ہمیں زمین دینے کے بجائے سنگیں نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جارہیں تفصیلات کے مطابق گوٹھ محمد قاسم کھوسو کے رہائشی محمد خان کھوسو نے پریس کلب ٹنڈوجام میں پریس کانفرنس اور یونین کونسل 66 کے چیئرمین نعیم میمن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین نے ان سے 5 ایکڑ 20 گھونٹا زرعی زمین فروخت کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے بطور بیعانہ وصول کرکے مبینہ فراڈ کیا ہے انھوں نے کہا کہ چیئرمین سے بار بار کہنے کے باوجود وہ انھیں زمین کا قبضہ نہیں دے رہا ہے اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ وہ اگر زمین نہیں دیتے تو ان کی رقم واپس کردیں تو وہ اس پر انہیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں انھوں نے صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور کمشنر حیدرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر انھیں انصاف دلائیں انھوں نے اگر انھیں انصاف نہیںملا تو وہ انصاف حاصل کرنے کی خاطرچیئرمین کے گھرکے سامنے حیدرآباد میرپور خاص ہائے وے پر احتجاجی دھرنا دیں گے اور انصاف ملنے تک وہ اپنا دھرنا جاری رکھیں گے ۔

مزید خبریں

Scroll to Top