ریڑھی گوٹھ میں نوجوان کے قتل کا مرکزی ملزم چھری سمیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق، قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہسپتال چورنگی لانڈھی کے قریب چھاپا مار کارروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران 20 ستمبر کو ہونے والے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم تنویر ولد نذیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل (ایک عدد تیز دھار چھری) بھی برآمد کر لی ہے۔ گرفتار ملزم تنویر نے گزشتہ دنوں (20 ستمبر کو) ریڑھی گوٹھ کے قریب معمولی تنازع پر شفیع اللہ ولد عمر خان نامی شہری پر چھری کے پے در پے وار کیے تھے جس کے نتیجے میں شفیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم تنویر عادی جرائم پیشہ ہے اور اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top